QR CodeQR Code

حکومت کی پوری کوشش ہے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر اس کے فیصلے کو نہ مانا جائے، خورشید شاہ

5 Jun 2017 22:36

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ایک سینیٹر نے عدلیہ کو دھمکیاں دیں، یہ دھمکیاں ایک مافیا ہی دے سکتا ہے، ایک اکیلا آدمی یہ کام نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اس کی پوری جماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ٹکراؤ کے نتائج بہت خوفناک ہوتے ہیں، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر فیصلے کو نہ مانا جائے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ایک سینیٹر نے عدلیہ کو دھمکیاں دیں، یہ دھمکیاں ایک مافیا ہی دے سکتا ہے، ایک اکیلا آدمی یہ کام نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اس کی پوری جماعت ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تین ججز کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی بنی اس وقت نون لیگ مٹھائیاں بانٹ رہی تھی، آج وہی تین ججز کیسے دشمن بن گئے، حکومت کی پوری کوشش ہے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر اس کے فیصلے کو نہ مانا جائے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھایا ہے کہ فاٹا بل پر کچھ نہیں ہو رہا ہے، حکومت صرف لولی پاپ دے رہی ہے، سندھ اور بلوچستان والوں کو چور کہہ کر بجلی نہیں دی جا رہی۔


خبر کا کوڈ: 643492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643492/حکومت-کی-پوری-کوشش-ہے-جے-آئی-ٹی-کو-متنازعہ-بنا-کر-اس-کے-فیصلے-نہ-مانا-جائے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org