0
Monday 5 Jun 2017 23:06

خواتین اپنی دینی و اخلاقی تربیت کے ذریعے معاشرے کو جنت کا عملی نمونہ بنا سکتی ہیں، ہما اسماعیل

خواتین اپنی دینی و اخلاقی تربیت کے ذریعے معاشرے کو جنت کا عملی نمونہ بنا سکتی ہیں، ہما اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام جامعہ منہاج الزہرا ملتان میں یکم رمضان المبارک تا بیس رمضان المبارک دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سینکڑوں خواتین شریک ہو رہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے دروس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا فہم حاصل کرنے کیلئے دل صاحب قرآن کی محبت سے معمور ہونا چاہیے، اس کے بغیر قرآن کا فہم حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر نازل کیا ہے، جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی آئندہ آنے والی نسل کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔ خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے، جس سے انکار ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین اپنی دینی و اخلاقی تربیت کے ذریعے معاشرے کو جنت کا عملی نمونہ بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا منہاج القرآن کا مشن قرآن کے راستے پر چل کر مخلوق خدا کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔ قرآن مجید نے ہر ہر شعبہ زندگی کے حوالے سے جامع رہنمائی فرمائی ہے، اب ہمارا فرض ہے کہ قرآنی تعلیمات پر تدبر و تفکر کے ذریعے اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔  دروس قرآن کی نشست سے پروفیسر یاسمین چاندنی نے بھی خطاب کیا۔ محترمہ منیرہ، سحرش، حبیبہ، آصمہ بندیشہ، فاطمہ بندیشہ، اقصیٰ، ماہ نور اور جمیلہ بی بی کے علاوہ روزانہ سینکڑوں خواتین شریک ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش