0
Tuesday 9 Jun 2009 10:34

لبنان:انتخابات میں مغرب نواز"فورٹین مارچ" اتحاد کی فتح، "ایٹ مارچ " اتحاد کو شکست

لبنان:انتخابات میں مغرب نواز"فورٹین مارچ" اتحاد کی فتح، "ایٹ مارچ " اتحاد کو شکست
بیروت:لبنان میں پارلیمانی انتخابات میں سعد الحریری کے شام مخالف اور مغرب نواز اتحاد نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دیدی ہے، تاہم حزب اللہ کے تمام11 امیدواروں نے انتخابات میں فتح حاصل کرلی ہے۔ لبنان میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق” مارچ فورٹین“ نامی شام مخالف اتحاد نے 128 کے ایوان میں 71 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ حزب اللہ اور اسکے اتحادیوں نے 57 نشستیں حاصل کی ہیں۔ حزب اللہ کے رکن محمد راد نے اے ایف پی کو بتایا کہ انتخابات کی موجودہ صورتحال سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ بحران اب بھی ختم نہیں ہوگا، جب تک اکثریت اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ جو اکثریت ہے وہ یہ جان لے کہ ہمارے مزاحمتی کردار، اسلحے کی قانونی حیثیت اور اس حقیقت پر کہ اسرائیل ایک دشمن ملک ریاست ہے ، کوئی سوال نہیں اٹھائی گی ۔ سعد حریری نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے لبنان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ اور عیسائی رہنما مائیکل اون کی جماعت پر مشتمل اتحاد نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہا انہیں معمولی فرق سے شکست ہوئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 6435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش