0
Monday 5 Jun 2017 23:48

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ نہیں خبرنامہ پڑھا ہے، خواجہ اظہار الحسن

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ نہیں خبرنامہ پڑھا ہے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ نہیں خبرنامہ پڑھا جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ بجٹ اجلاس كے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حكومت نے پچھلے سال كا بجٹ کاپی پیسٹ کر کے دوبارہ نئے مالی سال كے لئے پیش كیا ہے، کیوںکہ بجٹ میں شہری اور دیہی سندھ كی تفریق موجود ہے اور صرف ٹیكسز میں اضافے كی حكمت عملی اپنائی گئی ہے، جب کہ فنانس بل میں یہ واضح ہی نہیں كہ ٹیكسز كس پر لگائے گئے ہیں، بجٹ بک میں زرعی انكم ٹیكس كے نام پر بھی كچھ چیزیں شامل كی گئی ہیں مگر اس كی وضاحت نہیں كی گئیں۔ انہوں نے كہا كہ بجٹ میں حكومت نے صرف لینے كی بات كی ہے عوام كو دینے كی كوئی بات بجٹ میں شامل نہیں، یہ عوام كا نہیں لوٹ كھسوٹ كا بجٹ ہے اور مراد علی شاہ نے بجٹ نہیں خبرنامہ پڑھا ہے، وہ 9 بجے كا خبرنامہ بہترین انداز میں پڑھ سكتے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں كی جانب سے اجلاس كے بائیكاٹ پر خواجہ اظہار الحسن كا كہنا تھا كہ ایم کیو ایم پاکستان حكومت كو آئینہ دكھا كر بجٹ مسترد كرتی ہے، ہم بجٹ كی منظوری كے موقع پر حكومت كو ٹف ٹائم دیں گے اور بجٹ آسانی سے منظور نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بجٹ میں جتنی خامیاں ہیں وہ حكومت كے سامنے لائیں گے اور ایم كیو ایم اتنے منفرد طریقے سے بجٹ كو مسترد كرے گی كہ مزا نہ آئے تو پیسے واپس۔ خواجہ اظہار الحسن نے كہا كہ عددی اكثریت كے بل بوتے پر حكومت بجٹ منظور كراسكتی ہے مگر اخلاقی طور پر اسے ایوان میں بدترین شكست ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 643507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش