0
Monday 5 Jun 2017 22:07
صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا امام خمینی کی 28 برسی کے موقع پر پیغام

امام خمینی ایک عظیم مجتہد اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنیوالے عظیم انسان تھے، سید احمد رضوی

امام خمینی ایک عظیم مجتہد اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنیوالے عظیم انسان تھے، سید احمد رضوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان قم کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام خمینی ایک اعلٰی فقیہ، عظیم مجتہد، تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے اور مسلمانوں کو اپنے نظریات و عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پروانے والے عظیم انسان تھے۔ امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام امریکائی کا واضح اور اسلام ناب محمدی کا حقیقی چہرہ  پیش کیا۔ امام خمینی کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے کے لئے عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی نظام نہیں ہے۔ آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) مظلوموں اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑے، آپ نے سالہا سال سے موجود شہنشاہی حکومت کا مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا، جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کر دیا۔ امام خمینی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کو عملی جامہ پہنایا۔ مستصعفین جہان کے لئے امام خمینی کی فکر امید کی نوید ہے۔ آخر میں امام کی برسی کے حوالے سے تمام مستصعفین جہان اور عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 643514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش