QR CodeQR Code

امام خمینی (رہ) نے مقاومت کی ثقافت کو زندہ کیا، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

6 Jun 2017 05:15

اپنے ایک جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے داعشی، نقلی، تکفیری اور وہابی اسلام لوگوں کے سامنے پیش کیا، تاکہ اسلام ناب محمدی کا چہرہ مسخ کیا جائے، اسکے باوجود آج اسلام ناب محمدی روز روشن کی طرح دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔ داعش کی بربریت نے عراق میں سنی و شیعہ دونوں کو بیدار کیا، جنہوں نے مرجعیت کی رہنمائی میں عراق میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام حقیقی و امریکائی میں تمیز انقلاب اسلامی کی بدولت ممکن ہوئی، حضرت امام خمینی (رہ) کی مدبرانہ سوچ تھی، جس کے تحت اسلام امریکائی بے نقاب ہوا  اور امام خمینی (رہ) نے مقاومت کی ثقافت کو زندہ کیا، دشمن نے داعشی، نقلی، تکفیری اور وہابی اسلام لوگوں کے سامنے پیش کیا، تاکہ اسلام ناب محمدی کا چہرہ مسخ کیا جائے، اس کے باوجود آج اسلام ناب محمدی روز روشن کی طرح دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔ داعش کی بربریت نے عراق میں سنی و شیعہ دونوں کو بیدار کیا، جنہوں نے مرجعیت کی رہنمائی میں عراق میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ داعش کی کوشش تھی کہ موصل کے بعد بغداد پر بھی قابض ہو جائیں، لیکن موصل پر داعش کا قبضہ ایک سازش کے تحت تھا، جس میں موصل کا گورنر شامل تھا، جو داعش کا آلہ کار بنا۔ استعمار کی طرف سے مسلمان ممالک پر مسلط کی جانے والی جنگوں کے ذریعے امریکہ نے اپنی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیا۔ اڑھائی لاکھ دہشت گرد شام بھیجے گئے، ان چوراسی ممالک میں یورپی ریاستیں بھی شامل تھیں، جنہیں آج اپنی ملک کی سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات لاحق ہوچکے ہیں، چونکہ شام بھیجے گئے دہشت گرد میدان جنگ سے بھاگ کر واپس انہی یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643532/امام-خمینی-رہ-نے-مقاومت-کی-ثقافت-کو-زندہ-کیا-علامہ-ڈاکٹر-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org