0
Tuesday 6 Jun 2017 12:36

سینیٹ، کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پرفعال ہونے کیخلاف تحریک التواء مسترد

سینیٹ، کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پرفعال ہونے کیخلاف تحریک التواء مسترد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کام کرنے کے حوالے سینیٹ میں تحریک التوا پیش کی گئی جسے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مسترد کر دیا۔ تحریک التوا سینیٹر کریم احمد خواجہ کی جانب سے ہیش کی گئی تھی۔ تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی 64 میں سے 41 کالعدم تنظیمیں فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہیں۔ تحریک التواء میں کیا گیا یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے، ایوان بالا میں فوری بحث کروائی جائے۔ کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی دہشتگردی کا شکار ہے، اب اگر کالعدم تنظیمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تو یہ تشویشناک بات ہے۔ چئیرمین سینٹ نے بحث کیلئے پیش کی گئی یہ تحریک التواء یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس معاملے طاہر مشہدی کا پہلے ہی توجہ دلاؤ نوٹس موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 643591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش