0
Tuesday 6 Jun 2017 14:40

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے جیل روڈ، ہدہ اور دیگر علاقوں میں فرنٹیئر کور کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مطلوب ملزم سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے علاقے صدر ڈویژن میں کوئٹہ پولیس نے فرنٹیئر کور کے ہمراہ مل کر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران جیل روڈ، ہدہ اور ملحقہ علاقوں سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ گرفتار افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند روز سے پولیس کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے چائینز جوڑے اور شہباز ٹاؤن کے علاقے میں ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ اور اس کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جس میں کرائے پر دی جانیوالی عمارتوں، تہہ خانوں، فلور اور دیگر مقانات کی بھی سرچنگ کی گئی ہے اور وہاں پر رہائش پذیر لوگوں سے ان کی دستاویزات اور کوائف چیک کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر یہ سرچنگ کا عمل جاری رکھے گی۔ تاکہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 643640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش