0
Tuesday 6 Jun 2017 14:41

پنجاب اسمبلی، حکمران جماعت کے اتحادی مولانا مسرور جھنگوی حکومت پر برس پڑے

پنجاب اسمبلی، حکمران جماعت کے اتحادی مولانا مسرور جھنگوی حکومت پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران حکمران جماعت کے اتحادی جھنگ سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا مسرور جھنگوی حکومت پر برس پڑے۔ مولانا مسرور جھنگوی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 27 سال سے جھنگ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، اگر حکومت نے اپنی مرضی اور من مانی ہی کرنی ہے تو اس اسمبلی کو ختم کر دیا جائے۔ مولانا مسرور جھنگوی نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پنجاب حکومت کو بتائیں گے کہ سڑکوں پر حقوق کیسے لیتے ہیں، اب وقت گزر چکا ہے، ہم اب حکومت کے ظلم و ستم کسی طور بھی برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا مسرور جھنگوی نے کہا کہ مائیک بند کرنے سے آپ میری آواز بند نہیں کرسکتے، میں اپنا موقف سنا کر ہی دم لوں گا۔ مولانا مسرور جھنگوی کی تقریر کے دوران ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے مداخلت کی تو مولانا نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کے دوران کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جس پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے مولانا مسرور جھنگوی کے رویئے پر سپیکر سے شکوہ کیا تو سردار شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی بے عزتی کروانے کا خود شوق ہے، ہم اس حوالے سے کیا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش