QR CodeQR Code

عوام دوست بجٹ پیش کرکے حکومت سندھ ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

6 Jun 2017 17:56

اپنے ایک بیان میں پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ اب جب تاریخ کے اس موڑ پر سندھ کا بجٹ 10 کھرب سے تجاوز کرچکا ہے اور عوام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، بلاول نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 ارب روپے کا بجٹ رکھنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور 50 ہزار نئی ملازمتیں رکھنے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقی طور پر عوامی بجٹ پیش کیا ہے، جس میں تعلیم اور صحت ترجیح دی گئی ہے جبکہ صوبے کے سربراہ نے مالی اور توانائی شعبوں میں وفاقی حکومت کے خلاف امتیازی سلوک پر احتجاج بھی کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب جب تاریخ کے اس موڑ پر سندھ کا بجٹ 10 کھرب سے تجاوز کرچکا ہے اور عوام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، عوام دوست بجٹ پیش کرکے حکومت سندھ ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں، جس سے عوام کی اکثریت کو فائدہ پہنچے گا، پنجاب کی طرح صرف بڑے لوگوں کا فائدہ نہیں ہوگا۔ بلاول نے توانائی کے شعبے میں منصوبے شروع کرنے پر بھی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے صوبے بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مکمل طور پر وفاقی حکومت پر انحصار نہیں کریں گے۔ بلاول نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 ارب روپے کا بجٹ رکھنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور 50 ہزار نئی ملازمتیں رکھنے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 643684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643684/عوام-دوست-بجٹ-پیش-کرکے-حکومت-سندھ-ترقی-کی-نئی-راہیں-کھول-دی-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org