QR CodeQR Code

کے پی کے پولیس فورس نے سی پیک سکیورٹی کیلئے 3 ارب سے زائد کا بجٹ مانگ لیا

6 Jun 2017 20:33

سنٹرل پولیس آفس سے جاری ہونیوالے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیسے سی پیک کی سکیورٹی کےلئے خصوصی فورس کی تنخواہوں، الاؤنسز، بلٹ پروف گاڑیوں، اسلحے، یونیفارم اور دیگر ضروری سامان کےلئے درکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کےلئے خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے 3 ارب 46 کروڑ حجم کا بجٹ مانگ لیا۔ اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس سے صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق حکومت سے رواں سال کےلئے ڈیڑھ ارب جبکہ آئندہ سال کےلئے ڈیڑھ ارب سے زائد بجٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیسے سی پیک کی سکیورٹی کےلئے خصوصی فورس کی تنخواہوں، الاؤنسز، بلٹ پروف گاڑیوں، اسلحے، یونیفارم اور دیگر ضروری سامان کےلئے درکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643711/کے-پی-پولیس-فورس-نے-سی-پیک-سکیورٹی-کیلئے-3-ارب-سے-زائد-کا-بجٹ-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org