QR CodeQR Code

صوبہ سندھ کے حکمران جتنے نااہل ہیں ایسے کہیں اور نہیں دیکھے، مصطفیٰ کمال

6 Jun 2017 21:12

پتنگ کی ڈور سے گردن کٹنے والے بچے باسم خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کا حل ہمارے بتائے ہوئے سولہ نکات میں ہے، افسوس کی بات ہے کہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں کوئی اسپتال موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے حکمران جتنے نااہل ہیں ایسے کہیں اور نہیں دیکھے، کراچی میں جنگل سے بدتر قانون ہے، جان لیوا ڈور بنانے والے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں پتنگ کی ڈور سے گردن کٹنے والے بچے باسم خان کی رہائش گاہ پہنچے۔ بچے کے لواحقین سے ملاقات کی اور بچے کی قیمتی جان کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کراچی شہر میں جنگل سے بدتر قانون ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کا حل ہمارے بتائے ہوئے سولہ نکات میں ہے، افسوس کی بات ہے کہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں کوئی اسپتال موجود نہیں کہ اس بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاتا اور جان بچائی جاتی۔


خبر کا کوڈ: 643722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643722/صوبہ-سندھ-کے-حکمران-جتنے-نااہل-ہیں-ایسے-کہیں-اور-نہیں-دیکھے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org