0
Tuesday 6 Jun 2017 22:11

لوئردیرمیں خواتین کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لوئردیرمیں خواتین کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لوئردیر کے علاقے تالاش میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے پشاور روڈ کو چارپائی ڈال کرہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور جب آتی ہے تو کم وولٹیج کی وجہ سے ان کے گھروں میں پڑی برقی اشیاء جل جاتی ہیں۔ احتجاج میں شریک خواتین نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کے مرد مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 643740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش