0
Tuesday 6 Jun 2017 22:24

سپریم کورٹ سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں احتساب برابری کی سطح پر کریں، شہباز شریف

سپریم کورٹ سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں احتساب برابری کی سطح پر کریں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں احتساب برابری کی سطح پر کریں جب کہ  ایک ہی خاندان پر احتساب کی بندوق تان لی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہم سے کتنا انتقام لینا چاہتے ہیں، ایک خاندان کے اوپر احتساب کی بندوق تان لی گئی ہے اور اسے انصاف کہتے ہیں، جب کہ سب سے پہلے احتساب کرنا ہے تو مجھ سے کرلیں مگر سپریم کورٹ سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں احتساب برابری کی سطح پر کریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک لوٹا، دولت دبئی اور کینیڈا لے گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، آج جو لیکچر دیتے اور بڑے پارسا بنتے ہیں انہوں نے ملکی دولت لوٹی، قرض معاف کرایا جب کہ جن کے سوئس بینک میں 60 ملین ڈالرز پڑے ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ  بیواؤں اور یتیموں کا مال کھانے والے آج باعزت لوگ بنتے ہیں، حسین نواز کو جے آئی ٹی میں اس طرح بٹھایا گیا جیسے اس نے کرپشن کی ہو۔
خبر کا کوڈ : 643745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش