0
Wednesday 7 Jun 2017 14:45

حضرت خدیجہ (س) تاریخ اسلام میں ایک منفرد شان اور مقام رکھتی ہیں، فرح ناز

حضرت خدیجہ (س) تاریخ اسلام میں ایک منفرد شان اور مقام رکھتی ہیں، فرح ناز
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ فرح ناز نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہ (س) حضور ﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ تھیں اور آپ (س) کو امت مسلمہ کی پہلی ام المومنین بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ حضرت خدیجہ (س) نے تمام مسلمانوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ حضرت خدیجہ (س) نے اہل اسلام کی مالی اور اخلاقی طور پر بے پناہ مدد کی۔ آپ (س) نے اپنی تمام دولت اشاعت اسلام کیلئے وقف کر دی۔ حضرت خدیجہ (س) نے زندگی کے 25 سال حضور انور ﷺ کے ساتھ بہترین زوجہ کی حیثیت سے بسر کئے۔ حضرت خدیجہ (س) نے آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کا ساتھ دیا۔ رسول اکرم ﷺ کی خدمت حضرت خدیجہ (س) کا شعار رہا۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ام المومنین حضرت خدیجہ (س) کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، کلثوم جاوید، ام حبیبہ، شاہدہ مغل و دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) تاریخ اسلام میں ایک منفرد شان اور مقام رکھتی ہیں۔ اسلام پر آپ کا ایثار ’’ ضرب المثل‘‘ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) مرسل اعظم ﷺ کی شریکہ حیات بننے سے پہلے دور جاہلیت میں بھی طاہرہ اور سیدہ قریش کے لقب سے جانی جاتی تھیں۔ دستورات اسلام کی نشر و اشاعت میں حضرت خدیجہ (س) رسول کریم ﷺ کا دست و بازو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 رمضان المبارک کو حضرت خدیجہ (س) کا وصال ہوا۔ حضرت خدیجہ (س) سے حضور اکرم ﷺ کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محسن انسانیت ﷺ نے حضرت خدیجہ (س) کی وفات کے سال کو ’’ عام الحزن‘‘ غم کا سال فرما دیا۔
خبر کا کوڈ : 643914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش