0
Wednesday 7 Jun 2017 17:14

ایرانی پارلیمنٹ و مزار امام خمینیؒ پر بزدلانہ حملے امریکی سعودی فوجی اتحاد کی کارستانی ہے، ثابت علی ساجدی

ایرانی پارلیمنٹ و مزار امام خمینیؒ پر بزدلانہ حملے امریکی سعودی فوجی اتحاد کی کارستانی ہے، ثابت علی ساجدی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والی دہشتگردی، امام خمینیؒ کے مزار پر حملے اور پارلیمنٹ میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، یہ عمل یقیناً امریکا کی سرپرستی میں بننے والے سعودی فوجی اتحاد کی کارستانی ہے۔ حیدرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثابت علی ساجدی نے کہا کہ ٹرمپ کا ایجنڈا روز روشن کی طرح واضح ہے کہ وہ اسلامی ممالک میں جنگ چاہتا ہے، قطر کے ساتھ زیادتی اور ایران میں بزدلانہ کاروائی اس ایجنڈا کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب سے انسانیت و اسلام کے دشمن خائف ہیں، جو ہر لمحے اس کے خلاف سرگرم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پارلیمنٹ اور انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے مزار کے پر حملے کرنے والے امریکا اور سعودی عرب کے ایجنٹ ہیں

ثابت علی ساجدی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکی سعودی فوجی اتحاد اسلامی ممالک کے خلاف سازش ہے، جو اب بے نقاب ہو چکا ہے، سعودی عرب کو استعمال کرکے امریکا اسلامی دنیا میں دہشتگردی کر رہا ہے، اسلامی ممالک میں دہشتگردی کرنے والے یہی ممالک ہیں، جو امریکا کے سائے تلے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تمام محکوم اور مظلوم ممالک کی آواز بن گیا ہے، جس سے یہ دہشتگرد ملک امریکا اور سعودی عرب خائف ہو ہیں، ایران میں ہونے والی دہشتگردی میں امریکا اور سعودی عرب کے ہاتھ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اسلام کے خلاف سازش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم پہلے بھی متحد تھی اور ابھی بھی متحد ہے، اسلام و ایران دشمن کا بھرپور مقابلہ کر سکتی ہے، اسلام دشمن ہمہشہ ناکام و نامراد رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 643995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش