0
Wednesday 7 Jun 2017 22:32

میانمر کا طیارہ انڈومان سمندر میں گر کر تباہ، 116 افراد ہلاک

میانمر کا طیارہ انڈومان سمندر میں گر کر تباہ، 116 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ میانمر کا فوجی طیارہ جس میں عملے سمیت فوجیوں اور ان کے خاندان کے کل 116 افراد سوار تھے۔ حادثے کا شکار ہوکر انڈومان سمندر میں گر کے تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں سوار کسی شخص کے بچنے کی امید نہیں ہے۔ طیارے میں 100 فوجیوں اور ان کے خاندان کے افراد سمیت کل 116 افراد سوار تھے۔ جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ نیوی کے بحری بیڑے اور ہوائی جہاز کے درمیان دوپہر کے وقت رابطہ منقطع ہوا تھا۔ جس کے بعد طیارے کی کھوج شروع کی گئی تھی۔ جنوبی شہر مئیک سے ینگون کی طرف سے جانیوالے طیارے میں ممکنہ طور کئی بچے بھی سوار تھے۔ میانمر کے نیوی ذرائع کے مطابق دوی شہر سے 218 کلومیٹر دور سمندر میں تباہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور نیوی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ چین کا تیار کردہ چار انجنوں والا جہاز وائے 8 ایف 200 میانمر میں عمومی طور پر فوج کی طرف سے کارگو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق لاپتہ ہونیوالا طیارہ گزشتہ سال مارچ میں ہی موصول ہواتھا جبکہ 809 گھنٹے کی پرواز مکمل کر چکا تھا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر فورس کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ینگون سے ایک گھنٹے کی مسافت پر نیوی کی سرچ اینڈ کیوٹیم کو سمندر میں طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے کا تقریباً ڈیڑھ بجے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم طیارے میں موجود افراد کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ ائیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد نیوی کے چار اور فضائیہ کے دو طیارے تلاش کیلئے بھیجے گئے تھے۔ میانمر میں مون سون کا موسم ہے تاہم ایسی کوئی معلومات نہیں تھیں کہ طیارے کے لاپتہ ہوتے وقت موسم خراب تھا۔
خبر کا کوڈ : 644068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش