0
Wednesday 7 Jun 2017 23:12

بلاول بھٹو کا ایرانی عوام اور شہداء کے ورثاء کیساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار

بلاول بھٹو کا ایرانی عوام اور شہداء کے ورثاء کیساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں دہشتگرد حملوں کو خطے میں امن کیلئے خطرہ قرار دیا اور دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاء اور ایران کی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 644080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش