0
Thursday 8 Jun 2017 15:37

رمضان المبارک میں طورخم بارڈر پرعام افراد کے آمدورفت میں غیر معمولی کمی

رمضان المبارک میں طورخم بارڈر پرعام افراد کے آمدورفت میں غیر معمولی کمی
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے مہینے میں پاک افغان بارڈر طورخم پر عام افراد کے آمدورفت میں واضح کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر ویزے کی شرط لازمی ہونے کے ساتھ ہی عام لوگوں کی آمدورفت میں کمی آئی تھی تاہم پھر لوگوں نے پاسپورٹ بنانا اور ویزے لگانا شروع کردیئے، جس سے آمدورفت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا لیکن رمضان اور گرمی کے باعث بارڈر پر لوگوں کی آمدورفت میں ایک بار پھر کمی آگئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار 500 تک افراد کا بارڈر پر آمدورفت کا سلسلہ جاری تھا تاہم رمضان کے شروع ہوتے ہی یہ تعداد 750 تک آگئی ہے۔ آل طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ کا کہنا ہے کہ بارڈر پر سخت چیکنگ کی وجہ سے اب بھی افغانستان میں تقریباً 3 ہزار کوئلے سے بھرے ٹرک پاکستان میں داخل ہونے کےلئے کھڑے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث افغانستان سپلائی میں کمی آئی ہے اور یہ بھی بارڈر پر رش میں کمی آنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ تر ڈرائیورز اور گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں تاہم رمضان المبارک کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 644267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش