QR CodeQR Code

حضرت سیدہ خدیجہؑ تاریخ اسلام میں ایک منفرد شان اور مقام رکھتی ہیں، اسلام پر آپؑ کا ایثار ضرب المثل بن چکا ہے، رابعہ گل

8 Jun 2017 16:13

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنماء کا کہنا تھا کہ سیدہ خدیجہؑ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کا ساتھ دیا، رسول اکرم ﷺ کی خدمت آپؑ کا شعار رہا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی رہنماء محترمہ رابعہ گل نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ خدیجہؑ تاریخ اسلام میں ایک منفرد شان اور مقام رکھتی ہیں، اسلام پر آپؑ کا ایثار ضرب المثل بن چکا ہے، آپؑ نے اہل اسلام کی مالی اور اخلاقی طور پر بے پناہ مدد کی، آپؑ نے اپنی تمام دولت اشاعت اسلام کیلئے وقف کر دی۔ فیصل آباد میں ام المومنین سیدہ خدیجہؑ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیدہ خدیجہؑ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کا ساتھ دیا، رسول اکرم ﷺ کی خدمت آپؑ کا شعار رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ خدیجہؑ سے حضور اکرم ﷺ کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محسن انسانیت ﷺ نے آپؑ کی وفات کے سال کو عام الحزن غم کا سال قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 644276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644276/حضرت-سیدہ-خدیجہ-تاریخ-اسلام-میں-ایک-منفرد-شان-اور-مقام-رکھتی-ہیں-پر-آپ-کا-ایثار-ضرب-المثل-بن-چکا-ہے-رابعہ-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org