0
Thursday 8 Jun 2017 17:09

اداروں کو کسی ایک خاندان کے لئے قربان ہونے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اداروں کو کسی ایک خاندان کے لئے قربان ہونے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ادارے کسی کو اپنے خاندان کے لئے قربان نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے فیصلوں پر اپنے پارٹی عہدے تک قربان کئے، ہمارے عدالتی قتل بھی ہوئے اور لاشیں بھی اٹھائیں لیکن اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا، بلکہ وزارت عظمیٰ اور حکومتیں قربان کرنے کے باوجود اداروں کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ادارے ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ہیں انہیں کسی کو اپنے خاندان کے لئے قربان نہیں ہونے دیں گے، ہم ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ ہیں، نواز شریف کو ماضی دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر اداروں کی تضحیک ہوئی تو عوام تخت رائیونڈ کی راہ میں دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 644289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش