0
Thursday 8 Jun 2017 17:40
عظیم الشان جلوس نکالا جائیگا

اسلام آباد، ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی
اسلام آباد، ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے القدس کمیٹی کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدرات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبر نے کی۔ اسلام آباد میں مرکزی یوم القدس کے جلوس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ27 رمضان المبارک کو بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے یوم القدس ریلی کا آغاز ہو گا، جس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل اور دیگر تشیع جماعتیں شریک ہوں گی۔ چائنا چوک پہنچ کر جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر نامور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی القدس ریلی کا حصہ ہوں گے۔ ریلی کا اختتام پاک سعودی ٹاور پر ہو گا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے اقوام متحدہ کو فلسطین پر اسرائیل کے جابرانہ تسلط کے خلاف یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، علی مہدی، سید مصطفی حسین شیرازی، سید اظہر کاظمی، شعیہ علما کونسل سے علامہ نصیر حسین موسوی، غلام قاسم جعفری، جماعت اسلامی سے محمد ضیا اللہ چوہان، شاہد شمسی، جماعت اہلحدیث سے سیف اللہ، خالد کھوکھر، آئی ایس او سے محمد رضا، امت واحدہ پاکستان سے رضا، محمد، ریحان قادری، جعفریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے عبداللہ رضا، آئی او سے سید کمیل عباس، تحریک جوانان پاکستان سے ڈاکڑ عرفان اشرف، وحدت یوتھ سے وفا عباس اور پاکستان عوامی تحریک سے ابرار رضا ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس القدس کے لیے مختلف مکاتب فکر کی طرف سے نمائندگی اتحاد و اخوت کا مثالی اظہار ہے، جس کی شرکاء نے بے حد تعریف کی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 644295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش