0
Thursday 8 Jun 2017 17:47

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں صبح سے ہی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ کراچی اور اس کے گرد و نواح میں علی الصبح سے ہی کالے بادلوں کا ڈیرہ ہے تاہم اس دوران بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، جیسے ہی سورج بادلوں کی اوٹ سے نکلتا ہے تو شہریوں کو جون کی روایتی گرمی کا احساس بھی دلاتا ہے، اسی دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی جب کہ ہلکی بھی ہوئی ہے، ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو معمولی نوعیت کے حادثات پیش آئے، بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ آج وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 644299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش