0
Thursday 8 Jun 2017 23:27

ایران میں دہشتگرد حملے دراصل امام خمینیؒ کی اسلامِ امریکائی مخالف فکر پر حملے ہیں، حسین موسوی

ایران میں دہشتگرد حملے دراصل امام خمینیؒ کی اسلامِ امریکائی مخالف فکر پر حملے ہیں، حسین موسوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی نے ایران میں ہونے والی دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے مزار مقدس اور ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ اصل میں امام خمینیؒ کی اس اسلامی فکر پر حملہ ہے، جو اسلام امریکائی کے خلاف قیام کی دعوت دیتا ہے اور بادشاہتوں سے نجات حاصل کرکے اپنی قسمت کے فیصلے عوام کے حوالے کرتا ہے، اس فکر کے تحت مستضعف مسلمان امت اور مظلوم اقوام کا اتحاد ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے بیان میں حسین موسوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی اپنے ابتدائی ظہور سے اب تک اس طرح کے حملوں کے نشانے پر رہا ہے، اس لئے یہ حملہ کوئی نئی پیشرفت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اقوام کے برخلاف تہران کے عوام نے اپنی جان بچا کر بھاگنے سے انکار کیا اور پارلیمنٹ کی جانب بڑھتی رہی، تاکہ سیکیورٹی فورسز کی مدد کی جائے اور دہشتگردوں کے فرار کا راستہ مسدود کیا جائے، ایرانی عوام کا یہی شجاعانہ کردار خطے کے امریکی حمایت یافتہ بادشاہتوں کیلئے پیغام ہے کہ امام خمینیؒ کی فکر کسی بھی طرح کے دباؤ میں آنے والی فکر نہیں ہے۔

حسین موسوی نے کہا کہ سعودی خاندان کے ذریعے جو امت اسلامی کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش اب کھل کر سامنے آرہی ہے، اصل میں یہ اسرائیل اور امریکا کے مفادات کے تحفظ کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ارباب اقتدار کو قطر کے خلاف سعودی خاندان کے اقدامات کے بعد سنجیدگی سے اپنی سعودی خاندان کے تحفظ کی پالیسی کو ترک کرنا پڑیگا اور ملکی تحفظ اور مفادات کے بعد امت اسلامی اور مظلوم ملتوں، خاص طور پر مقبوضہ فلسطیں کی حمایت کرنی پڑیگی، یہی حرمیں کی حقیقی معنی میں حفاظت ہوگی، کیونکہ اس وقت سعودی مفادات اور حرمین شریفین کا تحفظ دو متضاد محاذ بن کر سامنے اگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے پاکستان کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ حسین موسوی نے کہا کہ ہم شہداء اور زخمیوں کے لواحقیں کی خدمت میں تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 644359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش