0
Sunday 10 Apr 2011 20:06

خارجی اور داخلی کمزور پالیسیاں حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں، پنجاب میں ڈاکووں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے، سنی تحریک

خارجی اور داخلی کمزور پالیسیاں حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں، پنجاب میں ڈاکووں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے، سنی تحریک
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ قاتلوں، لٹیروں، بھتہ مافیا اور کرپٹ سیاستدانوں سے ملک کو عوام نجات دلا سکتے ہیں۔ اسمبلیوں میں جرائم پیشہ سوچ و فکر کے مالک لوگ قابض ہیں۔ ملکی کی تاریخ کی بدترین کرپٹ حکومت اور اپوزیشن عوام پر مسلط کر دی گی ہے۔ تمام سرکاری اداروں میں موجود اہلکاروں کو انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہو گی۔ خارجی اور داخلی کمزور پالیسیاں حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔ 17 اپریل کی تاریخ ساز استحکام پاکستان سنی کانفرنس تخت لاہور سمیت تمام کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر سنی تحریک میں تاجروں اور علماء کے الگ الگ وفود سے ملاقات کر تے ہوئے کیا۔ زاہد قادری نے کہا کہ حکومت کی ناہموار پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج تاجر اور صنعتکار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ملک میں کہیں بھی امن و امان کی صورتحال حکومتی کنٹرول میں نہیں۔ علماء مذہبی اور سیاسی قائدین سمیت عام شہری کے جان و مال کا تحفظ بھی نہیں کیا جا رہا۔ مزارات اولیاء اللہ پر نماز عشاء کے بعد تالہ بندی پنجاب حکومت کی دہشت گردوں کے سامنے بے بسی ہے۔ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے انتہائی غفلت برت رہی ہے۔ پنجاب میں ڈاکووں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے۔
زاہد قادری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کریم پر مسلم لیگ (ن) کے اتحادی کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ سنی اتحاد کونسل تاحال کسی بھی لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی یا کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی اتحادی ہے اور نہ ہی مرکزی قائدین اس پر کوئی غور و فکر کر رہے ہیں۔ ملک کی دونوں بڑی جماعتوں نے ملک و قوم کو باری باری اور کبھی ملکر صرف لوٹا ہی ہے۔ عوام اب ان جماعتوں پر قطعی اعتماد نہیں کر رہے۔ ملک و قوم کو ایک نئی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 64438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش