0
Friday 9 Jun 2017 13:42

کوئٹہ، سانحہ 8 اگست کیخلاف وکلاء تنظیموں کا عدالتی بائیکاٹ جاری

کوئٹہ، سانحہ 8 اگست کیخلاف وکلاء تنظیموں کا عدالتی بائیکاٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ سانحہ 8 اگست کے خلاف جمعرات کو بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ جس کے باعث عدالتوں کے احاطے ویران، جبکہ سائلین اور قیدی پریشان رہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے سانحہ 8 اگست کے خلاف ہر مہینے کی 8 تاریخ کو بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، ضلعی کچہری کوئٹہ میں قائم عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ جس کے باعث مختلف نوعیت کے کیسز کو ججز نے نئی تاریخیں دیں۔ وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث نہ صرف عدالتوں کے احاطے ویران رہے بلکہ سائلین اور قیدیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 644441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش