0
Friday 9 Jun 2017 23:58

عمران خان نواز شریف سے زیادہ خود اپنی جماعت کیلئے خطرناک ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان نواز شریف سے زیادہ خود اپنی جماعت کیلئے خطرناک ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیان بازی کے باعث جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا دیا ہے، خان صاحب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خود ساختہ ترجمان بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے فارغ ہو چکے ہیں۔ الزام تراشی کرنے والے عمران خان پارلیمنٹ حملے کے مرتکب ہوئے ہیں، شریف خاندان نے جے آئی ٹی کے تحقیقاتی عمل کا حصہ بن کر سنجیدگی ظاہر کی ہے جبکہ عمران خان نواز شریف کے لئے نہیں خود اپنی جماعت کے لئے خطرناک ہیں۔ الزام تراشی کے سہارے عمران خان کی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔ عوام آئندہ انتخابات میں عمران خان کی بچگانہ سیاست کو مسترد کردیں گے۔ بعد ازاں مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر مملکت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور سے متعلق بریف کیا اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزارت براڈ کاسٹنگ اور پروڈکشن پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ پالیسی کا مقصد پاکستان میں فلم و سیاحت ثقافت اور قومی بیانیے کا فروغ ہے، فلمی صنعت کے ذریعے تفریح مواقع کے ساتھ برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے میڈیا اور اظہار راہے کی آزادی کا دفاع کیا ہے، حکومت اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے، حکومت آرٹ ثقافت اور قومی ورثے کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ وزیر خزانہ نے وزیر مملکت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 644487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش