QR CodeQR Code

افغانستان میں امن و امان کی صورتحال، پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی رک گئی

9 Jun 2017 17:14

یو این ایچ سی آر کی واپسی کی رقم سے کمی سے بھی مہاجرین کی واپسی متاثر ہوئی۔ واپس جانے والے خاندانوں کو اب 400 نہیں 200 ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔ تاجروں، طلبہ اور شادی شدہ مہاجرین کی رجسٹریشن جلد شروع ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی رک گئی۔ یو این ایچ سی آر ذرائع کے مطابق رواں سال صرف 32 ہزار افغان وطن واپس لوٹے۔ گزشتہ سال 3 لاکھ 70 ہزار افغان رضاکارانہ وطن واپس لوٹے تھے۔ پاکستان میں رجسٹرڈ افغانوں کی تعداد 13 لاکھ، غیر رجسٹرڈ 10 لاکھ ہے۔ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال مہاجرین کی وطن واپسی متاثر کر رہی ہے۔ یو این ایچ سی آر کی واپسی کی رقم سے کمی سے بھی مہاجرین کی واپسی متاثر ہوئی۔ واپس جانے والے خاندانوں کو اب 400 نہیں 200 ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔ تاجروں، طلبہ اور شادی شدہ مہاجرین کی رجسٹریشن جلد شروع ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 644502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644502/افغانستان-میں-امن-امان-کی-صورتحال-پاکستان-سے-افغان-مہاجرین-واپسی-رک-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org