QR CodeQR Code

نواز شریف اور پیوٹن کی ملاقات آستانہ میں جاری، معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

9 Jun 2017 17:41

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات میں چین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں پاکستان کے مرکزی کردار کی وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے، دونوں ممالک مستقبل قریب میں دفاعی اور معاشی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان آستانہ میں ملاقات جاری ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو کی جا رہی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی موجود ہیں، ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان ہے، جبکہ سوئی گیس کے معاہدے پر گفتگو کے امکانات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات میں چین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں پاکستان کے مرکزی کردار کی وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے، دونوں ممالک مستقبل قریب میں دفاعی اور معاشی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 644508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644508/نواز-شریف-اور-پیوٹن-کی-ملاقات-آستانہ-میں-جاری-معاشی-سیکورٹی-تعاون-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org