0
Saturday 10 Jun 2017 01:11

ایران میں دہشتگردی دراصل امام خمینیؒ کے نظریات اور انکے محمدی اسلام پر حملہ ہے، قمر عباس

ایران میں دہشتگردی دراصل امام خمینیؒ کے نظریات اور انکے محمدی اسلام پر حملہ ہے، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی استقامت، جرأت، بہادری اور اسلام کی پاسداری سے خائف ہو کر امریکائی اسلام کے پیروکار فکر خمینی کو ڈرانے کی کوششوں میں ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں قمر عباس جتوئی نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں بننے والا سعودی فوجی اتحاد کسی دہشتگردی کے خلاف نہیں، بلکہ اسلامی ممالک میں انتشار پھلانے کا منصوبہ ہے، اسی منصوبے کے تحت پاکستان کی سرزمین پر شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کرکے ایک بار پھر سے وطن عزیز میں دہشتگردی کی شروعات کر دی گئی ہے، جبکہ فرقہ واریت اور دہشتگردی کی تربیتی مراکز، جن کا انکشاف اپیکس کمیٹی اور سیکیورٹی فورسز نے کیا ہے، ان کو سعودی سپورٹ حاصل رہی ہے۔

قمر عباس نے کہا کہ حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ اتحاد دہشتگردی سے متاثر کسی اسلامی ملک کیلئے نہیں، بلکہ صرف سعودی خاندان کی بادشاہت کی حفاظت کیلئے ہے، چاہے اس کیلئے پورا عالم اسلام ہی قربان کیوں نہ کرنا پڑے، اس اتحاد کا ایجنڈا فلسطین اور کشمیر کی آزادی نہیں، بلکہ بحرین، شام، لبنان، تیونس میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف یہ دہشتگردی اصل میں امام خمینیؒ کے نظریات اور ان کے محمدی اسلام پر حملہ ہے، جبکہ اس عمل کی ہر باشعور قوم اور باضمیر انسان مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اپنی پالیسی پر غور کرے اور ملک و قوم کو ایسے کسی اتحاد میں نہ دھکیلے، جو اسلام کے خلاف ہو اور ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جائے۔
خبر کا کوڈ : 644511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش