0
Friday 9 Jun 2017 18:41

علامہ راجہ ناصر عباس کی پاکستان میں چینی باشندوں کے قتل پر چینی حکومت سے تعزیت

علامہ راجہ ناصر عباس کی پاکستان میں چینی باشندوں کے قتل پر چینی حکومت سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے اغوا کئے جانے والے دو چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت سے تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور تعلقات خراب کرنے کی سازش ہیں، بھارت اور امریکا سمیت بعض خلیجی ممالک اس منصوبے کے شدید مخالف ہیں، کیونکہ یہ وطن عزیز کی ترقی اور معاشی استحکام کی کلید ہے، مذکورہ ممالک بلوچستان اور سی پیک کی گزرگاہوں میں اس طرح کی سنگین کاروائیاں کرکے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں اس حقیقت کا درک نہیں کہ پاک چائنا تعلقات ناقابل شکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کے قتل کی اطلاع افسوسناک ہے، اس واقعہ میں داعش اور بلوچستان کی کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں، ان جماعتوں کے خلاف بھرپور کارروائی ازحد ضروری ہے، مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا جانا حوصلہ افزا ہے، دہشتگرد اور انتہاپسند تنظیموں کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے کاروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ان مذموم عناصر کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 644536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش