0
Friday 9 Jun 2017 21:08

مسلمانانِ عالم عذاب اور عتاب کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں، غلام رسول حامی

مسلمانانِ عالم عذاب اور عتاب کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں، غلام رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے سربراہ غلام رسول حامی نے کہا کہ عیش پسند سعودی حکمرانوں اور صہیونی طاقتوں کا اتحاد اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک کی بربادی اور مسلمانوں کا قتل عام اب ان کی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے، جس کو عملی طور اپنانے کے لئے اب نام نہاد عرب حکمران آپس ہی میں مخاصمت کے شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کا پچہتر فیصد حصہ اب اسلام دشمن طاقتوں کے لئے تجربہ گاہ بن چکا ہے۔ غلام رسول حامی نے کہا کہ صہیونی جیلوں میں نظربند عافیہ صدیقی کی طرح ہزاروں بے گناہ مسلمانوں سے دنیا کفر کے اسیر خانے اب بھر چکے ہیں اور دنیا کے اکثر اسلامی ممالک دفاع مسلمانان عالم کے بجائے اپنے ہی لوگوں پر ظلم و جبر ڈھاکر صہیونی اور سامراجی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ غلام رسول حامی نے سرینگر میں جمعۃ المبارک کے موقعہ پر ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلمانانِ عالم عذاب اور عتاب کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے ایران پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اننتہائی مذموم اور بزدلانہ حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جاری کشت و خون کی لہر اتنی سنگین ہوچکی ہے کہ اب یہاں زندہ رہنا محال ہوچکا ہے۔ غلام رسول حامی نے کہا کہ انسانی آزادی کو صلب کرنا اور تمام تر ظالمانہ حربوں کے خاتمے کے لئے اللہ و رسول اکرم (ص) کے دروازے کی طرف رجوع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اتحاد کے نام پر اتحاد کا پارہ پارہ کرنے والے لوگوں کے حربوں سے مسلمانان عالم کو اس وقت باخبر رہنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ دوبارہ اتحاد کا ڈنڈھورہ پیٹنے والے لوگ انتشاری عمل کو نہ دھرا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں بھی کشمیر کے ہر حصہ اور تمام مسلمانان عالم پر مسائل، تکالیف اور تشدد کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، جس کی روک تھام کے لئے اس ملت کے ہر فرد کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 644561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش