0
Friday 9 Jun 2017 16:15

ایران میں تکفیری گروہ داعش کے 41 دہشتگرد گرفتار

ایران میں تکفیری گروہ داعش کے 41 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے جمعے کو ایک بیان میں ایران میں داعش کے اکتالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق وزارت انٹیلیجنس کے بیان میں آیا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ، کردستان، مغربی آذربائیجان اور تہران کے عوام کے تعاون اور کچھ پیچیدہ انٹیلیجنس کارروائیوں کے ذریعے داعش دہشت گرد گروہ کی اکتالیس دہشت گردوں پر مشتمل ٹیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے پاس سے کچھ دستاویزات اور دہشت گردی کے آلات و وسائل بھی ملے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ تہران میں امام خمینی (رہ) کے حرم اور پارلیمنٹ پر بدھ کو داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر نے حملہ کرکے سترہ افراد کو شہید اور باون کو زخمی کر دیا تھا۔ داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور سعودی عرب سمیت اس کے کچھ عرب و مغربی اتحادیوں کی مالی مدد سے علاقے کے ممالک خاص طور سے عراق و شام میں بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 644565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش