1
0
Friday 9 Jun 2017 23:49

سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا محور تحفظ حرمین شریفین ہے، ساجد میر

سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا محور تحفظ حرمین شریفین ہے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا محور تحفظ حرمین شریفین ہے، انتہاء پسندی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے سعودی اقدامات کی حمایت کریں گے، قطر کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے عرب اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ریاض کی سربراہی کانفرنس کا واحد مقصد انسداد ددہشت گردی کی کوششوں کو کامیاب بنانا تھا، اسے خلیجی ممالک میں پھوٹ ڈالنے سے تعبیر نہیں کرنا چاہیے، دہشت گردی کے خلاف سعودی اقدامات کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ناانصافی ہے، عرب ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی دور کرنے کے لیے قطر کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، اسے اخلاص کے ساتھ خلیجی ممالک کے اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے بحران کے حل کے لیے پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک کی سفارتی کوششیں جاری رہنی چاہیے اور اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالنا چاہیے، قطر کو اخوان المسلمون کے علاوہ دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کے الزام پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 644618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عمران
Pakistan
چاہے وہ تحفظ حرمین کو امریکہ و اسرائیل کے حوالے کرکے ہی کیوں نہ کیا جائے۔
ہماری پیشکش