0
Saturday 10 Jun 2017 02:05

پاکستان افغان مہاجرین کی محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے، ناصر جنجوعہ

پاکستان افغان مہاجرین کی محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے، ناصر جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا رتاوتے نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرافغان مہاجرین کی وطن واپسی، ریگولیش اور منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اندریکا رتاوتے نے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی پالیسی اور ویزوں میں رعایت کو بھی سراہا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 644647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش