0
Tuesday 9 Jun 2009 14:45
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری:

انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ایک قومی فتح ہے: سید حسن نصراللہ

انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ایک قومی فتح ہے: سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے لبنانی ٹی وی چینل المنار پر گفتگو کرتے ہوئے لبنان کی قومی اسمبلی میں عوام کی بھرپور شرکت کو ایک قومی فتح قرار دیا اور قوم کو اس پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلئے بیرونی عناصر کی طرف سے بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کیا گیا اور لوگوں کو مختلف قسم کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کامیب امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ لبنانی قوم ہر قسم کے سیاسی بحرانوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اسی طرح ان انتخابات کو برگزار کرنے والے تمام ذمہ دار افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا: "یہ تمام سیاسی ادارے ایک دن میں انتخابات برگزار کرنے کی بڑی مشکل پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے"۔ انہوں نے وزیر داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ نتائج کو قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ان انتخابات کے دوران ہونے والی کچھ بے ضابطگیوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔ ان انتخابات کے دوران لوگوں کو جھوٹ کے ذریعے ڈرایا دھمکایا گیا ہے اور نتائج پر اثرانداز ہونے کیلئے بڑی مقدار میں دولت خرچ کی گئی ہے۔ دوسری طرف ملک میں قومی اور مذھبی فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش بھی کی گئی ہے"۔ سید حسن نصراللہ نے اسلامی مزاحمت کی طرف سے اسلحہ زمین پر رکھنے کے بارے میں افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا: "کچھ لوگ یہ افواہیں پھیلانے میں مصروف تھے کہ حزب اللہ کے مسلح ہونے کی صورت میں انتخابات برگزار نہیں ہو سکتے اور حکومتی پارٹی کی فتح کی صورت میں حزب اللہ نتائج کو قبول نہیں کرے گی لیکن اب کوئی ایسی بات نہیں کر سکتا۔ سب نے دیکھا ہے کہ حزب اللہ اور اسکے اسلحے کی طرف سے کسی قسم کا کوئی دباو انتخابات میں موجود نہیں تھا"۔ انہوں نے حزب اللہ کے اسلحے کو کسی قسم کے سیاسی دباو کیلئے استعمال نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہمارا اسلحہ صرف اور صرف ملک کے دفاع کیلئے ہے"۔
خبر کا کوڈ : 6447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش