QR CodeQR Code

بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال گھمبیر اور عوام مشکلات کا شکار ہیں، اصغر خان اچکزئی

10 Jun 2017 13:50

کوئٹہ ارباب ہاؤس سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا کرپشن کمیشن نئے مالی سال کے آغاز پر اربوں روپے بوگس منصوبوں اور فرضی اسکیموں کے ذریعے لوٹنے جا رہا ہے، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ کوئٹہ کے شہری پانی، بجلی، گیس، صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشتگردی کی حالیہ لہر نے صوبے کے پہلے سے گھمبیر سیاسی، معاشی‌ اور معاشرتی حالات کو مزید تباہی کی جانب گامزن کیا ہے۔ صوبہ میں حقیقی سیاسی قوت کو باہر رکھ کر پس پردہ ٹولیوں سے صوبہ کے حالات سنبھل نہیں رہے۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کا کرپشن کمیشن نئے مالی سال کے آغاز پر اربوں روپے بوگس منصوبوں اور فرضی اسکیموں کے ذریعے لوٹنے جا رہا ہے، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ کوئٹہ کے شہری پانی، بجلی، گیس، صحت، تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی ناپید ہے۔


خبر کا کوڈ: 644736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644736/بلوچستان-کی-سکیورٹی-صورتحال-گھمبیر-اور-عوام-مشکلات-کا-شکار-ہیں-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org