0
Saturday 10 Jun 2017 17:54

حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے ہمارا کون جواب دے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے ہمارا کون جواب دے گا، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا، وزیراعظم کے بیٹے تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا۔ کراچی میں احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی ہوئی تو مسلم لیگ ن نے منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانا شروع کردیا، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے جو نہیں ہوا، حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا، چوہدری نثار کی باتیں بھی آپ کے سامنے ہیں، میری جے آئی ٹی 3 مہینے ہوئی لیکن میں نے کسی ادارے کے خلاف شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عدلیہ، بیوروکریسی اور خصوصاً مسلح افواج کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت بولا جارہا ہے وہ غلط ہے، میں اور میری جماعت عدلیہ، بیوروکریسی اور فوج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پاک فوج کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو پاک فوج کی یکجہتی اور ملک کی سلامتی کے خلاف آواز اٹھائے گا میری پارٹی انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔
خبر کا کوڈ : 644819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش