0
Saturday 10 Jun 2017 19:00

مشال قتل کیس، آئی جی خیبر پی کے کیجانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال

مشال قتل کیس، آئی جی خیبر پی کے کیجانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے مشال خان قتل کیس کو پشاور ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ صلاح الدین محسود کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشال خان قتل کا مقدمہ ان کے والد کے مطالبے پر پشاور ٹرائل کورٹ میں قانون کے مطابق منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشال خان کے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے سرکاری خرچ پر تجربہ کار پروفیشنل پرائیویٹ وکلاء پر مشتمل ٹیم کی خدمات قانون کے مطابق دی جاسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 644841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش