0
Saturday 10 Jun 2017 19:33

فاٹا کیلئے اڑھائی ارب روپے کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

فاٹا کیلئے اڑھائی ارب روپے کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹا کے مختلف علاقوں میں اڑھائی ارب روپے سے زائد لاگت کی حامل تیرہ مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی عمل میں شفافیت اور معیار کو برقراررکھتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں فاٹا ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چوتھے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم، وزارت سیفرا ن اور وفاقی منصوبہ بندی ڈویژن کے نمائندوں اور فاٹا سیکرٹریٹ کے سیکرٹری محکمہ خزانہ میاں مسعود، سیکرٹری پروڈکشن عبداللطیف، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا میاں محمد اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف اکانومسٹ فاٹا نے اس موقع پر ایجنڈا آئٹمز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں تعلیم، مواصلات، زراعت سمیت متذکرہ 13 مختلف سکیموں، جن میں فاٹا انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے تحت سات مختلف پراجیکٹس بھی شامل ہیں، کی اہمیت اور لاگت پر روشنی ڈالی۔ گورنر نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ فاٹامیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے تاکہ قبائلی عوام کو بہترسہولیات کی فراہمی سمیت روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں۔ گورنر فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اورشفاف انداز سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 644854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش