QR CodeQR Code

پشاور پولیس کی کارروائی، کم عمر بچوں سمیت 8 راہزن گرفتار

10 Jun 2017 19:43

پولیس کے مطابق یہ سامان ملزمان نے ایک گھر پر ڈاکہ ڈال کر لوٹا تھا۔ اسی طرح دوسرے گروہ سے گلی کوچوں میں چھینے گئے موبائل فونز اور 3 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ تھانہ چمکنی کے ڈی ایس پی عبدالسلام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے ہیں، جن میں ایک گروہ سے 50 ہزار نقدی اور 3 تولے طلائی زیورات کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ سامان ملزمان نے ایک گھر پر ڈاکہ ڈال کر لوٹا تھا۔ اسی طرح دوسرے گروہ سے گلی کوچوں میں چھینے گئے موبائل فونز اور 3 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 644855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644855/پشاور-پولیس-کی-کارروائی-کم-عمر-بچوں-سمیت-8-راہزن-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org