0
Saturday 10 Jun 2017 21:51

کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی کیخلاف ہونیوالے آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، پسند علی رضوی

کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی کیخلاف ہونیوالے آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، پسند علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں، بالخصوص 21 رمضان یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، اس وقت وطن عزیز میں دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشتگرد عناصر ملک کو غیر مستحکم اور کمزور کر رہے ہیں، داعش کے حمایتی لوگ اور کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نام بدل کے کھلے عام جلسے جلوس کر رہے ہیں، فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں، افسوسناک امر ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، جس کے نتیجے میں عوام الناس میں خوف پایا جاتا ہے۔ اپنے بیان میں پسند علی رضوی نے کوئٹہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے انسانیت سوز سانحہ ملک بھر میں دہشتگرد عناصر کے خلاف ہونے والے آپریشن پر سوالیہ نشان ہے۔

پسند علی رضوی نے کہا کہ محب وطن شہریوں کے قتل پر ہر سُو خاموشی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، اس عمل کی سخت مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشتگرد قاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ ایک اہم اسلامی مہینہ ہے، جس میں عبادت گاہوں میں کثیر تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں، ان کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کئے جائیں، تاکہ کسی بھی افسوسناک واقعہ یا سانحہ سے بچا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک افواج اور ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور کرتے رہینگے، ہمارے اسکاؤٹس بناء کسی معاوضے کے سڑکوں اور جلسوں میں سیکیوٹی انتظام سنبھالیں گے اور ماضی کی طرح دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 644874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش