0
Saturday 10 Jun 2017 23:41

ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ سے اسلام دشمنوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، حافظ عاکف سعید

ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ سے اسلام دشمنوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ خلیج کے بحران کو مذاکرات سے حل نہ کیا گیا تو یہ ایک المیہ ہوگا، ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ سے اسلام دشمنوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورہ کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، پہلے مسلمانوں میں مسلک کی بنیاد پر تفریق پیدا کرکے ایران کو تنہا کیا گیا، اب قطر اور دوسرے عرب ممالک کے اختلافات سامنے آئے ہیں، صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ سات عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے ہیں، قطر کی ایئر لائن ان ممالک کی فضاء میں داخل نہیں ہو سکتی، قطر میں خوراک خاص طور پر دودھ کی قلت پیدا ہوگئی ہے، ترکی نے قطر کی حمایت میں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، گویا مسلمان ممالک ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیجی بحران کے پُر امن حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے، اُدھر ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ سے اسلام دشمنوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ امیر تنظیم اسلامی نے تمام مسلمان ممالک سے درخواست کی کہ وہ دشمنوں کے مکر کو سمجھنے کی کوشش کریں اور باہمی اتفاق و اخوت کا مظاہرہ کرکے اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 644892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش