QR CodeQR Code

پشاور، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت

11 Jun 2017 09:08

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایران، افغان اور امریکی قونصلیٹ سمیت اعزازی سفیروں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی کے لئے مزید موثر انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایران، افغانستان اور امریکی قونصلیٹ سمیت اعزازی سفیروں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی کے لئے مزید موثر انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث پشاور کے ریڈ زون میں بھی تمام اداروں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور پشاور میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حساس ترین اضلاع میں رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 644943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644943/پشاور-سکیورٹی-خدشات-کے-پیش-نظر-غیر-ملکی-سفارتخانوں-اور-ریڈ-زون-کی-مزید-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org