QR CodeQR Code

پشاور میں ٹیکسی ڈرائیور پر پولیس کی تشدد

11 Jun 2017 14:38

وڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرروڈ پر سٹی پیٹرولنگ فورس کے اہلکار ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کیا گیا۔ پھربالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاگیا اور تشدد کیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کی ایک ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالوں سے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور زدوکوب کیا۔ واقعہ کی جاری کردہ وڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرروڈ پر سٹی پیٹرولنگ فورس کے اہلکار ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کیا گیا۔ پھربالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاگیا اور تشدد کیاگیا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ بھی قریب کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک کار سوار سے تلخ کلامی کے بعد پولیس بیچ میں آئی اور ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کیا۔ جھگڑے کی وجہ سے ٹریفک روانی میں بھی خلل پڑا۔ واقعہ پشاورکے پوش علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 645060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645060/پشاور-میں-ٹیکسی-ڈرائیور-پر-پولیس-کی-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org