QR CodeQR Code

پنجاب کابینہ نے 1200 میگاواٹ گیس پاور پراجیکٹ کے لیے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دے دی

11 Jun 2017 15:38

صوبائی کابینہ نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2004 اور صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے 12 ویں شیڈول میں ترامیم جب کہ پنجاب زکوٰۃ وعشرایکٹ 2016 کی منظوری دبھی دی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 1200 میگاواٹ گیس پاور پراجیکٹ کے لیے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام اور اس کے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی۔ کمپنی 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاورپلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2004 اور صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے 12 ویں شیڈول میں ترامیم جب کہ پنجاب زکوٰۃ وعشرایکٹ 2016 کی منظوری دبھی دی۔


خبر کا کوڈ: 645077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645077/پنجاب-کابینہ-نے-1200-میگاواٹ-گیس-پاور-پراجیکٹ-کے-لیے-تھرمل-کمپنی-لمیٹڈ-قیام-کی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org