QR CodeQR Code

بخشش الہی کے قتل کیخلاف صحافتی تنظیمیں کل اسلام آباد میں مظاہرہ کرینگی

11 Jun 2017 18:27

اتوار کے روز صحافی بخشش الہٰی گھر سے نکل کر دفتر جارہے تھے کہ راستے میں لورہ چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں صحافی بخشش الہی کے قتل کیخلاف کل شام اسلام آباد میں آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے ممبران احتجاجی دھرنا دیں گے۔ صحافی بخشش الہی روزنامہ کے ٹو کے ہری پور میں بیورو چیف تھے جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اتوار کے روز صحافی بخشش الہٰی گھر سے نکل کر دفتر جارہے تھے کہ راستے میں لورہ چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈسرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد صحافی برادری نے نعش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق مقتول بخشش الہٰی 4 چھوٹے بچوں کا والد اور اپنے گھرانے کا واحد کفیل تھا، تاہم تھانہ سرائے صالح پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 645128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645128/بخشش-الہی-کے-قتل-کیخلاف-صحافتی-تنظیمیں-کل-اسلام-ا-باد-میں-مظاہرہ-کرینگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org