QR CodeQR Code

لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو 6 سال بعد رہا کر دیا گیا

12 Jun 2017 00:52

سیف اسلام قذافی گذشتہ 6 سالوں سے دیہی علاقے زنتان میں ابوبکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے، انہیں جمعہ کے روز رہا کر دیا گیا تھا، مگر عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔ سیف الاسلام رہائی کے بعد لیبیا کے مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے آمر کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو مسلح ملیشیا نے رہا کر دیا ہے، انکی رہائی ایک معافی کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ سیف اسلام قذافی گذشتہ 6 سالوں سے دیہی علاقے زنتان میں ابوبکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے، انہیں جمعہ کے روز رہا کر دیا گیا تھا،  مگر عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔ سیف الاسلام رہائی کے بعد لیبیا کے مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔ دوسری جانب ابو بکرالصدیق بٹالین کا کہنا ہے انہوں نے یہ اقدام ملک میں عبوری حکومت کی درخواست پر اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طرابلس کی ایک عدالت، جہاں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی حکومت قائم ہے، سیف الاسلام قذافی کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا چکی ہے۔ سیف الاسلام کو نومبر 2011 میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب کو نگر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 645186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645186/لیبیا-کے-سابق-حکمران-کرنل-معمر-قذافی-بیٹے-سیف-الاسلام-کو-6-سال-بعد-رہا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org