0
Monday 12 Jun 2017 14:44

جے آئی ٹی نے گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا

جے آئی ٹی نے گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاناما لیکس کیس کی مزید تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو 13 جون کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث کل پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں، تاہم اتنے کم وقفے پر پیش ہونا رحمان ملک کیلئے ممکن نہیں، لہذا جے آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 645309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش