QR CodeQR Code

لوئرکرم، صدہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 100سے زائد دکانیں مسمار

12 Jun 2017 22:27

سرکاری ذرائع کیمطابق یہ آپریشن عبدالمنان پمپ سے امیر معاویہ چوک تک کیا گیا اس دوران تجاوزات کی زد میں آنے والی دکانیں اور کیبنز مسمار کردیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی کے صدہ بازار میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تجاوزات کی زد میں آنے والی 100 سے زائد دکانوں کو مسمار کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ آپریشن عبدالمنان پمپ سے امیر معاویہ چوک تک کیا گیا اس دوران تجاوزات کی زد میں آنے والی دکانیں اور کیبنز مسمار کردیئے گئے۔ انجمن تحفظ حقوق دکانداران صدہ کے جنرل سیکرٹری منور خان نے ٹی این این کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خفہ نہیں ہے لیکن انتظامیہ سے شکوہ ضرور ہے کہ انہوں نے یہ آپریشن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شروع کردیا کیونکہ اس ضمن میں انتظامیہ سے کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئی تھی اور یہ بات طے پائی تھی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن رمضان کے بعد شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 645415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645415/لوئرکرم-صدہ-بازار-میں-تجاوزات-کے-خلاف-آپریشن-100سے-زائد-دکانیں-مسمار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org